بھارتی اداکارہ خوشی مکھرجی کا سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن دعویٰ

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

نئی دہلی (30 دسمبر 2025):
بھارتی اداکارہ خوشی مکھرجی نے انڈین کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق ایک ایسا دعویٰ کیا ہے جس نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی مکھرجی نے ایک عوامی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے اور سوریا کمار یادیو کے درمیان رابطہ رہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں اور نہ ہی وہ افواہوں یا تعلقات سے جڑی خبروں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

خوشی مکھرجی کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصول ہوتے رہے ہیں، تاہم سوریا کمار یادیو سے اب ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے اور وہ کسی قسم کا تعلق بھی برقرار نہیں رکھنا چاہتیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنے بارے میں پھیلنے والی افواہوں یا نام نہاد لنک اپس کو ناپسند کرتی ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان کو اس لیے بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ سوریا کمار یادیو نے اس حوالے سے کبھی کوئی عوامی مؤقف اختیار نہیں کیا۔

تاحال کرکٹر کی جانب سے خوشی مکھرجی کے دعوؤں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب سوریا کمار یادیو اور ان کی اہلیہ دیویشا شیٹی حال ہی میں آندھرا پردیش کے ایک مندر کے دورے پر نظر آئے جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہ آنے کے باعث یہ دعویٰ فی الحال قیاس آرائیوں تک محدود ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے