بھارتی کرکٹر محمد شامی کو ایک بار پھر رشتے سے انکار

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی سے متعلق ایک بار پھر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زیرِ بحث آ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی کے اہلِ خانہ حال ہی میں حیدرآباد میں ثانیہ مرزا کے گھر مبینہ طور پر رشتے کی غرض سے گئے تھے، تاہم ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر شادی سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق شامی کے اہلِ خانہ کو اطلاع ملی تھی کہ ثانیہ مرزا چند دنوں کے لیے دبئی سے بھارت آئی ہوئی ہیں، جس کے بعد وہ حیدرآباد میں ان کے گھر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے پہلے بھی اپنا فیصلہ واضح کر چکی ہیں اور وہ اپنی باقی زندگی اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اس سے قبل سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کر چکی ہیں، تاہم اب وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے گزشتہ برس اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

تاحال اس معاملے پر نہ تو محمد شامی اور نہ ہی ثانیہ مرزا کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی آزادانہ طور پر تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے