شاہین آفریدی انجری کے باعث بگ بیش لیگ سے دستبردار، پی سی بی نے وطن واپسی کی ہدایت جاری کر دی

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

شاہین آفریدی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران انہیں گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ انجری کے باعث وہ میچ میں صرف تین اوورز ہی کرا سکے اور 14ویں اوور کے بعد میدان چھوڑنا پڑا۔

برسبین ہیٹ کی جانب سے جاری کی گئی تصدیق کے مطابق شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، جس کے بعد ان کی لیگ میں مزید دستیابی ممکن نہیں رہی۔

بعد ازاں شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا کہ انجری کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں فوری طور پر پاکستان واپس آنے کی ہدایت کی ہے، جہاں وہ میڈیکل نگرانی میں اپنا ری ہیبیلیٹیشن پروگرام مکمل کریں گے۔

شاہین آفریدی نے اس دوران برسبین ہیٹ کی ٹیم اور مداحوں کی جانب سے ملنے والی حمایت پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے