مہنگائی کے مارے افراد کیلئے خوشخبری، 15 ماہ تک چینی مفت

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

مہنگائی کے ستائے افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو 15 ماہ یعنی سوا سال تک چینی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے متوسط اور غریب طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی خریداری بھی کئی خاندانوں کے لیے مشکل ہو چکی ہے۔

ایسے حالات میں حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کے لیے مفت چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے لاکھوں خاندانوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

یہ سہولت بھارتی دارالحکومت دہلی کے ضرورت مند خاندانوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، جہاں حکومت نے طویل مدت تک مفت چینی کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضرورت مند خاندانوں کو مفت چینی فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

دہلی حکومت کا یہ فیصلہ جنوری 2026 سے مارچ 2027 تک نافذ العمل رہے گا، جس کے تحت اے اے وائی کارڈ رکھنے والے تمام مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ دہلی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایسے اقدامات مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے