شکرگڑھ: نوجوان نے تین روز میں دوسری دیوہیکل مچھلی پکڑ لی

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

شکرگڑھ میں دریائے راوی سے نوجوان نے صرف تین روز کے دوران دوسری دیوہیکل مچھلی کا شکار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

سیلابی ریلا گزرنے کے بعد دریائے راوی میں بچے کھچے پانی کے ساتھ مچھلیوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے، جس کے باعث شکار پر آنے والے افراد دریا سے خالی ہاتھ واپس نہیں جا رہے۔

گزشتہ روز شکرگڑھ کے نواحی علاقے حکیم پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد عارف نے دریائے راوی سے 102 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑی، جس کا وزن ڈھائی من سے زائد بتایا جا رہا ہے۔

نوجوان جب اس دیوہیکل مچھلی کو موٹر سائیکل پر لاد کر گھر پہنچا تو اہلِ علاقہ یہ منظر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور بڑی تعداد میں لوگ مچھلی دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔

محمد عارف کا کہنا ہے کہ وہ اس مچھلی کو دو لاکھ روپے سے کم قیمت پر فروخت نہیں کرے گا، کیونکہ اس کا وزن اور جسامت غیر معمولی ہے۔

واضح رہے کہ اسی نوجوان نے تین روز قبل بھی دریائے راوی سے 65 کلوگرام وزنی مچھلی کا شکار کیا تھا، جو ایک لاکھ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دریائے راوی میں حالیہ دنوں میں بڑی جسامت کی مچھلیاں بار بار پکڑی جا رہی ہیں، جس سے مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے