بچے کے اندر ایک اور بچہ، نایاب سرجری نے سب کو حیران کر دیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں ایک نایاب اور حیران کن سرجری کامیابی سے مکمل کی گئی، جہاں ڈاکٹروں نے پانچ سالہ بچے کے سینے سے تشکیل نہ پانے والے ایک اور بچے کو نکال کر اس کی جان بچا لی۔

بچہ مسلسل کھانسی کی شکایت پر پلمونالوجی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا، جہاں ابتدائی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ کیے گئے تو یہ غیر معمولی انکشاف سامنے آیا۔

ماہرین کے مطابق تشکیل نہ پانے والا بچہ دل کے انتہائی قریب مرکزی شریان کے پاس موجود تھا، جس کی وجہ سے یہ آپریشن نہایت نازک نوعیت اختیار کر گیا۔

طبی تحقیق میں اس کیفیت کو “Fetus in Fetu” کہا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں ہر پانچ لاکھ پیدائشوں میں سے کسی ایک میں سامنے آتی ہے۔ ماہر سرجنز کی ٹیم نے جدید سہولیات کی مدد سے یہ پیچیدہ آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل کئی ڈاکٹرز سے رجوع کر چکی تھیں، تاہم کسی کو بھی اس نایاب مسئلے کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ سرجری کے بعد بچے کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچہ اس وقت تھراسک وارڈ میں زیرِ علاج ہے اور اسے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے