کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری، کینو اور آلو کی ایکسپورٹ بحال

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

وفاقی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں کو متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے، جس سے زرعی شعبے میں بہتری اور کسانوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں سامنے آئی، جن کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے وفاقی سطح پر آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لیے اقدامات کی درخواست کی تھی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کی تجویز دی گئی، جس پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے پر غور کیا۔

صوبائی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمدات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

حکام کے مطابق پنجاب ملک میں آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا بڑا حصہ فراہم کرتا ہے، جبکہ رواں سال صوبے میں آلو اور کینو کی پیداوار نمایاں رہنے کی توقع ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی اور کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ میں اضافہ ہو سکے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے