بسنت پر لاہور ائیرپورٹ کے اطراف پتنگ بازی پر مکمل پابندی

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

بسنت کے موقع پر طیاروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے اطراف واقع ٹیک آف اور لینڈنگ کے حساس علاقوں میں پتنگ بازی مکمل طور پر ممنوع ہوگی، تاکہ فضائی آمدورفت کو کسی بھی قسم کے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بسنت کے موقع پر حکومت پنجاب نے شہریوں کو خصوصی ماحولیاتی ریلیف فراہم کیا ہے، تاہم حفاظتی اقدامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر 6 سے 8 فروری تک شہریوں کے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین بھی تین روز تک بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور فضائی سلامتی کے پیشِ نظر ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی سے گریز کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے