پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد بھارت کو اصل خطرہ کیا ہے؟ دھونی نے سب سے بڑا چیلنج بتا دیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کے بائیکاٹ کے بعد سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد کرکٹ حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو اس ایونٹ میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان نہیں بلکہ اوس (Dew) سے ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اس فارمیٹ میں سب سے مضبوط اور خطرناک ٹیم ہے اور اس کے پاس تجربہ، مہارت اور گہرائی موجود ہے، تاہم اوس میچ کا رخ مکمل طور پر بدل سکتی ہے۔

2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کپتان نے کہا کہ اوس کی وجہ سے بولنگ اور فیلڈنگ شدید متاثر ہوتی ہے جبکہ ٹاس بھی فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر کنڈیشنز نیوٹرل رہیں تو بھارتی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف زیادہ تر میچز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے