بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم کو شواہد کی عدم دستیابی پر بری کر دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے شواہد کو محفوظ رکھنے میں سنگین کوتاہیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ پولیس کے مطابق 2022 میں قومی شاہراہ سے ضبط کی گئی تقریباً 200 کلوگرام چرس گودام میں چوہوں کے باعث ضائع ہو گئی، جس پر عدالت نے تفتیشی عمل، گواہوں کے بیانات اور شواہد کی تحویل کے نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے شک کا فائدہ ملزم کو دے دیا۔



