طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ صرف 30 منٹ کی چہل قدمی دل کی بیماریوں، شوگر اور ذہنی دباؤ کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق باقاعدہ واک نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی سکون کے لیے بھی انتہائی مؤثر ہے۔
تحقیق کے مطابق روزانہ چلنے سے بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتی ہے، کولیسٹرول لیول بہتر ہوتا ہے اور دل کی کارکردگی مضبوط ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چہل قدمی ذہنی تناؤ، بے چینی اور ڈپریشن میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ واک ہر عمر کے افراد کے لیے محفوظ ورزش ہے اور اسے کسی مہنگے آلات کے بغیر بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ تاہم دل یا جوڑوں کے مریضوں کو واک شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔



