پرواز کے دوران بم کی اطلاع، طیارے کو فوری طور پر اتار لیا گیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

بھارت میں ایک مسافر طیارے کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد احتیاطی طور پر لکھنؤ کے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔

یہ پرواز نئی دہلی سے باگڈوگرا کی جانب روانہ ہوئی تھی، جس میں عملے کے ارکان سمیت تقریباً 230 افراد سوار تھے۔

 

ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز طیارے کے واش روم میں موجود ٹیشو پیپر پر ہاتھ سے لکھی گئی تحریر ملی، جس میں بم سے متعلق اطلاع درج تھی۔ اس اطلاع کے سامنے آتے ہی پائلٹ نے حفاظتی پروٹوکول کے تحت قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 

لکھنؤ پہنچنے کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا اور سیکیورٹی عملے نے ان کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ بعد ازاں طیارے کو ہوائی اڈے کے ایک الگ حصے میں منتقل کر دیا گیا، جہاں بم ڈسپوزل یونٹس نے تفصیلی تلاشی کا عمل انجام دیا۔

 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ مسافروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے