عرفان پٹھان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلا چیلنج

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو ورلڈ کپ میں بھارت کا سامنا کیا جائے۔

عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف تین بار شکست کھا چکی ہے، اس لیے اب مقابلے سے گریز کے بجائے میدان میں آنا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس سے قبل یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے نہیں آئیں گے، تاہم اب سری لنکا میں بھی مقابلے کے لیے تیار ہونے کی بات کی جا رہی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے لیے ایک ہی بیٹسمین کافی ہے، اور اس تناظر میں انہوں نے ابھشیک شرما کا نام لیا۔

عرفان پٹھان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں شائقین کرکٹ نے اسے روایتی پاک بھارت کرکٹ بیان بازی قرار دیا ہے۔ بعض حلقوں نے اسے کھیل کے جذبے کا حصہ کہا، جبکہ کچھ نے اسے غیر ضروری اشتعال انگیزی قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ مقابلے ہمیشہ سے شائقین کے لیے غیر معمولی دلچسپی کا باعث رہے ہیں اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹس میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے