کراچی میں بڑا واقعہ، فرار ہوتے ڈاکوؤں سے 200 تولہ سونا سڑک پر گر گیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

کراچی:
کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں سے لوٹا ہوا 200 تولہ سونا سڑک پر گر گیا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد تیزی سے فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران اسپیڈ بریکر پر توازن بگڑنے سے گر پڑے، جس کے باعث طلائی زیورات سڑک پر بکھر گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کو قریب آتا دیکھ کر ڈاکو زیورات وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، تاہم وہ ایک لاکھ ڈالر اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

تفتیشی حکام کے مطابق تقریباً تمام طلائی زیورات موقع سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے فرار کا روٹ میپ تیار کر لیا ہے اور جیو فینسنگ کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم پیدل جبکہ دوسرا موٹر سائیکل پر فرار ہوا، دونوں کے چہرے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے