لاہور:
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی بیٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کِٹ پہنے نظر آ رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مائیک ہیسن نے اپنی ذاتی زندگی کی ایک خوبصورت اور جذباتی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں ان کی ننھی بیٹی کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے اسکول جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر سادگی، محبت اور کھیل کے جذبے کی عکاس ہے۔
مائیک ہیسن نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ
“میری سب سے چھوٹی سپورٹر آج اپنی ٹیم کی کِٹ پہن کر اسکول گئی، اپنی تمام بچیوں کو بہت یاد کرتا ہوں۔”
اس تصویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک مثبت اور خوبصورت پیغام قرار دیا، جبکہ بعض نے کہا کہ یہ تصویر کھیل کے ذریعے ثقافتوں کو جوڑنے کی بہترین مثال ہے۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن اور ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے لیے یہ محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے والا جذبہ ہے۔



