اسلام آباد (24Pak Update نیوز) مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑے بڑے پتھر سڑک پر گر گئے جس سے ایکسپریس وے کا نصف حصہ متاثر ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق پہاڑ سے گرنے والے پتھروں کے باعث سڑک کا ایک حصہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مشینری اور عملے کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں اور سڑک کی بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی جائے۔
ماہرین نے پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے



