بھارتی ایئرلائنز کو بڑا جھٹکا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

کراچی: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی اب 24 فروری 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق فضائی حدود کی یہ بندش بھارتی کمرشل ایئرلائنز کے ساتھ ساتھ ان تمام طیاروں پر لاگو ہوگی جو بھارت کی ملکیت میں ہیں، بھارت کے زیرِ آپریشن ہیں یا لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی پروازیں بھی اس پابندی کی زد میں آئیں گی۔

ہوابازی کے ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو متبادل فضائی راستے استعمال کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے پروازوں کے دورانیے اور آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور فضائی نظم و ضبط کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ پابندی کی آئندہ صورتحال کا جائزہ حالات کو دیکھتے ہوئے لیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے