بابر، شاہین اور حارث شامل،پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو بھجوا دیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو ارسال کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 31 جنوری سے قبل آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہوگا، تاہم اس تاریخ کے بعد کسی بھی تبدیلی کیلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے حتمی اسکواڈ کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے۔

بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک یا دو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بغور دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیم میں رد و بدل کا امکان موجود ہے۔

ابتدائی اسکواڈ میں دورۂ سری لنکا کیلئے زیر غور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، جبکہ پاکستان ٹیم ایونٹ کے اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے