اسلام آباد (24Pak Update) — محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام اور ایبٹ آباد سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں اور لکی مروت میں بھی کہیں کہیں بارش کے امکانات موجود ہیں۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ تاہم شہریوں کو احتیاط کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے جبکہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگلے دو روز کے دوران شمالی علاقوں میں موسم بدلنے کے مزید امکانات ہیں، جس سے سردی کے نئے سلسلے کا آغاز ہو سکتا ہے



