بگ بیش لیگ میں محمد رضوان کو میدان سے واپس بلانے کا فیصلہ کرکٹ حلقوں میں شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔
سڈنی تھنڈرز اور میلبرن رینیگیڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کپتان سدرلینڈ کے اس اقدام نے شائقین کو حیران کر دیا۔
میلبرن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔
اننگ کے آخری اوورز میں محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور ٹیم کا اسکور 18 اوورز میں 154 رنز تھا۔
سست بیٹنگ کے الزام پر رضوان کو ریٹائرڈ ہرٹ کر کے میدان سے واپس بلا لیا گیا اور کپتان سدرلینڈ خود بیٹنگ کے لیے آئے۔
تاہم سدرلینڈ صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد ٹیم دباؤ میں آ گئی۔
میچ کے اختتام پر میلبرن رینیگیڈز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سڈنی تھنڈرز نے میچ باآسانی اپنے نام کر لیا۔
اس فیصلے پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کپتان کی حکمت عملی کو شرمناک قرار دیا۔



