فروری میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے جنوبی افریقا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ایڈن مارکرم کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
فاسٹ بولر کگیسو رباڈا، جو انجری کے باعث تقریباً دس ہفتے کرکٹ سے دور رہے، اسکواڈ میں واپس شامل ہو گئے ہیں۔
تاہم جنوبی افریقی ٹیم کے مستقل رکن ٹرسٹین اسٹبز ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، مارکو یانسن، اینرک نوکیا، لنگی اینگیڈی، کگیسو رباڈا، دیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، جیسن اسمتھ، کوربن بوش، کوینا مافاکا، جارج لنڈے اور ڈونوون فریرا شامل ہیں۔
اسکواڈ میں شامل سات کھلاڑی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا اور جنوبی افریقا گروپ ڈی میں شامل ہے۔



