کھٹمنڈو سے استنبول جانے والی Turkish Airlines کی پرواز میں ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد طیارے کو بھارت کے شہر کولکتہ میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
ترکش ایئر لائنز کی پرواز THY-727 نے بدھ 4 فروری 2026 کو Tribhuvan International Airport سے اڑان بھری تھی۔ اڑان کے چند ہی لمحوں بعد طیارے کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر پائلٹس نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔
صورتحال کے پیش نظر طیارے کو Netaji Subhas Chandra Bose International Airport پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایمرجنسی عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انجن میں لگی آگ پر دوپہر 1:51 بجے قابو پا لیا، جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔
اس واقعے کے بعد بھارت کی ایوی ایشن اتھارٹی DGCA نے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔ رن وے آپریشن کچھ دیر کے لیے متاثر رہا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترکش ایئر لائنز نے واقعے کی مکمل تکنیکی جانچ شروع کر دی ہے اور ایوی ایشن حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔



