یورپ میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے دروازے کھل گئے

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پاکستانی محنت کشوں کے لیے یورپ میں روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں، جہاں اٹلی نے آئندہ تین برس کے لیے پاکستان کو ملازمتوں کا باقاعدہ کوٹہ الاٹ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے تحت ہر سال 3,500 پاکستانی اٹلی میں روزگار حاصل کر سکیں گے اور یوں تین سال میں مجموعی طور پر ساڑھے دس ہزار پاکستانی محنت کشوں کو مواقع میسر آئیں گے۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کوٹہ میں 1,500 سیزنل اور 2,000 نان سیزنل ملازمتیں شامل ہیں، جبکہ شپ بریکنگ، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں ہنر مند اور نیم ہنر مند پاکستانی کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔

حکام کے مطابق اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے اس نوعیت کا کوٹہ مختص کیا ہے، جبکہ پاکستان اور اٹلی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں متوقع ہے۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اس پیش رفت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی محنت کشوں کو عالمی سطح پر قانونی، محفوظ اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے