لائیو پروگرام میں پیش آنے والے واقعے پر احسن اقبال کی وضاحت

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے ایک لائیو پروگرام کے دوران پیش آنے والی اچانک رکاوٹ سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایک نجی ٹی وی پروگرام میں براہِ راست گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران غیر متوقع مداخلت کے باعث ان کا موبائل فون بند ہو گیا، جس سے نشریات میں مختصر تعطل پیدا ہوا۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف سوالات اور خدشات سامنے آئے۔

سوشل میڈیا پر صحافی اجمل جامی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے جواب میں احسن اقبال نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ لائیو گفتگو کے دوران ایک شخص کے ساتھ ہونے والی بحث کے باعث وقتی خلل پیدا ہوا۔ ان کے مطابق متعلقہ شخص اس بات سے لاعلم تھا کہ وہ اس وقت براہِ راست پروگرام میں شریک ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ محض ایک مختصر اور غیر ارادی رکاوٹ تھی، جسے بلاوجہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے