صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ شہر پشاور کے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
نادرا نے پشاور ضلع کے رہائشیوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی ہے اور اب انہیں اپنی شناختی دستاویزات کے لیے متعلقہ دفاتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور گھر بیٹھے ہر سہولت حاصل کر لیں گے۔
نادرا اعلامیے کے مطابق ضلع پشاور کی تمام ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں میں پیدائش، وفات، شادی یا طلاق کے اندراج کی سہولت نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر فراہم کر دی گئی۔
نادرا نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔



