بلوچستان میں‌ سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں‌ 54 دہشت گرد ہلاک، 42 جوان شہید

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 54 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 42 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار روز میں بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات ہوئے ہیں، پہلا واقعہ 4 اور 5 جولائی کی درمیانی شب ہوا جب فتنہ الخوارج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ منگی ڈیم کوئٹہ پمپنگ اسٹیشن کے علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، جس میں 4 شہری شہید ہوئے، پولیس کے جوانوں نے فائرنگ کے تبادلے میں 15 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے9 اہلکاروں  نے جام شہادت نوش کیا، پولیس کے جوان بچے اسی علاقے کے ہیں، پولیس کیساتھ ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا فتنہ الخوارج کے پاس ہمارے یرغمال بچے موجود تھے۔

زیارت کے پہاڑوں میں مسلسل فائرنگ کا تبادلہ چل رہا ہے جس میں متعدد خوارج مارے جاچکے ہیں 18 بہادرجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنا ہے کہ دہشت گردوں کیساتھ انگیجمنٹ اب تک چل رہی ہے جس میں اب تک 11 خوارج ہلاک ہوچکے ہیں، اب تک کل 27 بہادر پولیس کے جوان شہید ہوچکے ہیں اور 26 خوارج جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا  کہ تیسرا واقعہ  آج پیش آیا، آپریشن کانوائے پر حملہ کیا گیا ہے، بی ایل اے کے حملے میں 10 جوان شہید ہوئے ہیں اور جواب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خاران میں6 اور دالبندین میں8 آپریشن کیے ہیں، خاران اور دالبندین میں متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ3 واقعات میں اب تک42 شہادتیں ہوچکی ہیں اور جوانوں کی کارروائی میں 54 دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ یہ ساری کارروائیاں اور دہشت گردی بھارت کروارہا ہے، بھارت کے ساتھ وہ قوتیں بھی شامل ہیں جنہیں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی ہضم نہیں، دہشت گرد حملوں میں اکثریت افغان شہریوں کی ہوتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان رجیم ان دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے، ایسے لوگوں کو پاکستان کی عزت اور ترقی سے مسئلہ ہے، سب کو پتا ہے بلوچستان پاکستان کی جان، آن اور شان ہے، بلوچستان کی خوشحالی ایک حقیقت ہے جسے کوئی نہیں بدل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز فیلڈ مارشل کی قیادت میں تیار ہیں ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تمام غیرقانونی افغان شہریوں کو ہم اٹھا کر باہر پھینکیں گے، آپ صرف اسے ڈرا سکتے ہیں جو ڈرتا ہو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں، پولیس جوانوں، شہریوں پر ہاتھ ڈالو گے تو بات چیت نہیں ہوگی، فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں اس جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل ہوگی کیونکہ ہم حق پر ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.