پاک فضائیہ کے جدید کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ، قومی دفاعی صلاحیت میں نمایاں پیش رفت

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے فضا سے داغے جانے والے جدید ترین کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو زمینی اور سمندری اہداف کو 600 کلو میٹر تک انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیمور ویپن سسٹم جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیسٹ فائرنگ کے موقع پر پاک افواج کے سینئر افسران، ممتاز سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے، جنہوں نے تجربے کے تمام مراحل کا مشاہدہ کیا۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اس کامیابی پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ آپریشنل تیاری کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس کامیابی پر پاک فضائیہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ایئرچیف آف اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

صدر آصف علی زرداری نے تجربے کو قومی صلاحیت اور دفاعی خودکفالت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت سے نہ صرف ملکی سلامتی مستحکم ہوگی بلکہ خطے میں توازن اور استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے