کراچی: چوری شدہ موٹر سائیکل نہ ملی، دو سال بعد ای چالان موصول

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

کراچی میں دو سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل تو تاحال برآمد نہ ہو سکی، تاہم متاثرہ شہری کو حال ہی میں اسی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول ہو گیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق اس کی موٹر سائیکل 7 دسمبر 2023 کو لیاقت آباد کے علاقے سے چوری ہوئی تھی، جس کے بعد اس نے فوری طور پر پولیس میں واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔

شہری کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود موٹر سائیکل کی کوئی سراغ رسانی نہ ہو سکی اور وہ گزشتہ دو برس سے اس کی برآمدگی کا منتظر ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق حیرت انگیز طور پر 28 دسمبر 2025 کو اسے ای چالان موصول ہوا، حالانکہ موٹر سائیکل اس کے قبضے میں نہیں تھی۔

شہری کا کہنا ہے کہ ای چالان نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا۔

متاثرہ شہری نے سوال اٹھایا ہے کہ جب موٹر سائیکل چوری شدہ ہے اور اس کی ایف آئی آر بھی درج ہے تو اس کے باوجود ای چالان کیسے جاری کیا گیا۔

شہری نے پولیس اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ نہ صرف ای چالان کا معاملہ حل کیا جائے بلکہ چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

واقعے کے بعد شہری حلقوں میں ای چالان سسٹم اور چوری شدہ گاڑیوں کے ریکارڈ سے متعلق سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے