2026 میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر کیا رہا؟ فہرست سامنے آ گئی

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

2026 کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں پاکستان ایک بار پھر کمزور ترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں شامل رہا ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جنوری سے جون 2026 کے لیے جاری کیے گئے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے۔

انڈیکس کے مطابق سنگاپور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھتا ہے، جس کے حامل افراد 192 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سفر کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

دنیا کے دوسرے طاقتور ترین پاسپورٹس کا اعزاز بھی ایشیا کے دو ممالک جاپان اور جنوبی کوریا کو حاصل ہوا، جن کے پاسپورٹس کے ذریعے 188 ممالک میں ویزا فری رسائی ممکن ہے۔

تیسرے نمبر پر ڈنمارک، لکسمبرگ، سویڈن، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر موجود ہیں، جن کے شہری 186 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

چوتھے نمبر پر آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، یونان اور نیدرلینڈز شامل ہیں، جن کے پاسپورٹس سے 185 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔

پانچویں نمبر پر ہنگری، پرتگال، سلواکیہ، سلوانیا اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس رہے، جن کے حامل افراد 184 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کو مجموعی طور پر 98واں نمبر دیا گیا ہے، جہاں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد صرف 31 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ یمن بھی مشترکہ طور پر 98ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ ان سے نیچے عراق (99)، شام (100) اور افغانستان (101) نمبر پر رہے۔

خطے کے دیگر ممالک میں بھارت 80ویں، چین 59ویں، ایران 92ویں اور سعودی عرب 54ویں نمبر پر رہا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے