اسٹیج اداکار قیصر پیا کے ساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

لاہور میں اسٹریٹ کرائم کے ایک اور واقعے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں معروف اسٹیج اداکار قیصر پیا ٹریفک سگنل پر لوٹ مار کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں قیصر پیا اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ ٹریفک سگنل پر گاڑی رکتے ہی اچانک ایک شخص نے گاڑی کو ہاتھ مارا اور بلاوجہ جھگڑا شروع کر دیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اسی دوران ایک دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے آیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اداکار کا قیمتی موبائل فون چھین لیا، جس کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد قیصر پیا نے گارڈن ٹاؤن تھانے سے رجوع کیا، جہاں درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنلز اور مصروف شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے جرائم تشویشناک ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے