ڈھاکا: بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز سے متعلق معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنے والے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دو رکنی وفد ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنے والا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر ایگزیکٹو شامل تھے۔
بنگلادیشی حکام نے آئی سی سی کے ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو کو ویزا جاری کر دیا تاہم بھارتی سینئر اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج بنگلادیش پہنچیں گے۔
آئی سی سی وفد کے اس دورے کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز میں ممکنہ تبدیلی اور سیکیورٹی معاملات پر بنگلادیشی حکام سے مشاورت کرنا تھا۔
ذرائع کے مطابق ویزا سے متعلق اس فیصلے کے بعد آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات مزید حساس ہو گئے ہیں۔



