صحت مند طرزِ زندگی اپنانا وزن کم کرنے کا سب سے مؤثر اور محفوظ طریقہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ چند سادہ عادات اپنا کر صرف ایک ہفتے میں نمایاں فرق محسوس کیا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کیلئے سخت ڈائٹنگ یا مہنگے سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں، بلکہ روزمرہ زندگی میں معمولی تبدیلیاں کافی ثابت ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کا آغاز نیم گرم پانی پینے سے کرنا، چینی اور بازاری مشروبات سے پرہیز، متوازن غذا کا استعمال اور روزانہ کم از کم 30 منٹ کی واک وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
نیند کی کمی اور ذہنی دباؤ کو بھی وزن بڑھنے کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے، اس لیے روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کو صحت مند لائف اسٹائل کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص مستقل مزاجی کے ساتھ یہ عادات اپنائے تو نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ جسمانی توانائی، ہاضمہ اور مجموعی صحت میں بھی واضح بہتری آتی ہے۔



