ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شیڈول سامنے آگیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لاہور سے روانہ ہو کر کولمبو پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم کی سری لنکا آمد پر ورلڈکپ کی تیاریاں باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی جبکہ 4 فروری کو پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہو رہا ہے جو 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا شامل ہیں۔

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کرکٹ ٹیم کے خلاف شیڈول ہے۔

پاکستان کا تیسرا میچ 15 فروری کو بھارت کے خلاف طے تھا، تاہم حکومتی فیصلے کے بعد قومی ٹیم اس میچ میں شرکت نہیں کرے گی۔ گروپ اے میں پاکستان اپنا آخری میچ 18 فروری کو نمیبیا کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے