لاہور میں موٹر سائیکل سوار خبردار! حفاظتی تار لازمی قرار

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

لاہور:
بسنت کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ حفاظتی تار (سیفٹی راڈ) نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں موٹر سائیکل بھی بند کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بسنت ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے تاکہ پتنگ کی ڈور سے ہونے والے حادثات کو روکا جا سکے۔ اسی سلسلے میں شہر بھر میں موٹر سائیکل سواروں میں 7 لاکھ سے زائد حفاظتی راڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لیاقت آباد کے علاقے میں حفاظتی تار نہ لگانے پر چار مقدمات درج کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ گلبرگ تھانے میں بھی درج کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران مزید سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکل پر حفاظتی تار ضرور لگائیں اور قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے