گلگت بلتستان: حلقہ جی بی اے 17 میں دوبارہ پولنگ کا حکم

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے حلقہ جی بی اے 17 میں دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا۔

چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیف الیکشن کمشنر کا 15 جون کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دستیاب ریکارڈ پر حتمی نتیجہ تیار کرنے کا عدالتی حکم بھی معطل کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کے دن نامعلوم مسلح افراد پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہوئے اور انتخابی مواد چھینا، 8 پولنگ اسٹیشنز پر سنگین انتخابی بے ضابطگیاں اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو چکی ہے، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے ہی پرانے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا۔

سپریم اپیلٹ کورٹ نے الیکشن کمیشن کو متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر نیا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ فارم 49 کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 8954 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے حاجی رحمت خالق 5286 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 17 میں 6 پولنگ اسٹیشنز کے بیلٹ باکس چھینے گئے جن کا ووٹ فارم 47 میں شامل نہ تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.