بانی پی ٹی آئی کی رہائی کس طرح ممکن ہے؟ علیمہ خانم نے بتا دیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں اگر انصاف ملا تو رہائی ممکن ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ ہمارا مؤقف صرف عمران خان کے حقوق کی بحالی ہے اپنی ملاقاتوں کا نہیں، بانی کی صحت، علاج اور تمام حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہفتہ وار 18 افراد کی ملاقات کا عدالتی حکم ہے لیکن عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔ بانی کو بچوں سے باقاعدہ بات اور کتابیں دینے کی اجازت دی جائے۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ بھائی سے ملاقات کروانا کوئی احسان نہیں ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کا قانونی اور آئینی حق ہے، ایک ملاقات کرواکر پھر مہینوں تک پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، عوام اور پارٹی عمران خان کے حقوق کی بحالی کے لیے بھرپور آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو تحریک اور تنظیم سازی سے متعلق پیغامات دیے جاچکے ہیں، عمران خان نے جنید اکبر کو پی اے سی سے مستعفی ہوکر تنظیم سازی کا کہا تھا، جنید اکبر گزشتہ ایک سال سے خیبرپختنخوا میں تنظیم سازی میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.