رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار کے ساتھ کون پاکستان کے جھنڈے تلے کھڑا ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم اور ماشا اللہ وزیر خارجہ بھی ہیں، پاکستان کو فیملی کارپوریشن کی طرح چلایا جارہا ہے، اسحاق ڈار کے مبینہ قریبی رشتے دار پر غیرملکی خواتین کے ریپ اور تشدد کے الزامات ہیں، ملزم پر غیرملکی خواتین کو بلا کر ریپ، تشدد اور بھتہ خوری کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سفارتخانے کی مداخلت پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، حکومت اس واقعے کو دبانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ کیس کو ریپ کے بجائے محض بھتہ خوری تک محدود کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مظلوم غیر ملکی خواتین کو جلد ملک سے واپس بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، کیس میں دفعہ 164کا بیان اب تک سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس میں من پسند میڈیکل رپورٹس لی جاتی ہیں، جمہوریت کے نام پر 500 افراد کی ایلیٹ کلاس نے پورے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، جمہوری جماعتوں اور جمہوری جنازوں کو بے نقاب کرتا آرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دیکھے کسی پارٹی یا اس کے لیڈر اپوزیشن ہو یا حکومت کسی کا بھی مذمتی بیان نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہا تھا کچھ پاکستانیوں کے انٹرنیشنل اسکینڈلز اور ویڈیوز منظرعام پر آئیں گی، پاکستان کے امیج کا ذرا سا بھی احساس ہے تو اسحاق ڈار فوری عہدے سے استعفیٰ دیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.