پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کم کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ 7 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے آئندہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آئندہ ایک دو ہفتے میں پیٹرول کی قیمت کم ہوگی، ابھی جو امریکا اور ایران میں مذاکرات ہوئے ہیں اس سے یہ لگ رہا ہے کہ 60 دن تک تیل کی قیمتیں نیچے رہیں گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تیل کمپنیاں حکومت کو بلیک میل نہیں کر سکتیں اور نہ کیا ہے، انہوں نے حکومت کے ساتھ تعاون بھی کیا ہے، پاکستان کے کسی پیٹرول پمپ پر بحران یا کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.