اسلام آباد (04 جولائی 2026): حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں محض ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ ہی پیٹرول پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر بڑھا دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ ڈیزل پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم کر کے 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی، جب کہ لائٹ ڈیزل پر لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہے۔



