ڈرائیونگ لائسنس اب آپ کے موبائل پر!

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پشاور (3 جولائی 2026): خیبر پختونخوا حکومت، محکمہ ٹرانسپورٹ، KPITB اور دَستک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے اشتراک سے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس متعارف کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت عوام کو جدید، شفاف اور آسان سرکاری خدمات کی فراہمی کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔

پوسٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت متعارف کروا دی، جس کے مطابق اب آپ کا ڈرائیونگ لائسنس ہر وقت آپ کے موبائل میں دستیاب ہوگا۔

الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس پولیس، سرکاری اداروں اور عدالتوں میں مکمل طور پر قابل قبول ہوگا، جس کی محفوظ کیو آر کوڈ کے ذریعے چند سیکنڈ میں آن لائن تصدیق ہو سکے گی۔

اس سے جعل سازی اور ردوبدل سے مؤثر تحفظ ملے گا، جبکہ فزیکل لائسنس ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.