10 کروڑ تک کا بلاسود قرضہ کیسے ملے گا؟ بڑا اعلان کردیا گیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

لاہور : صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے آسان قرضہ اسکیم لانے کا اعلان کردیا ، جس کے تحت 10 کروڑ تک بلاسود اور اربوں کے قرضے انتہائی کم مارک اپ پر دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے پیسک ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس میں سرگودھا کی انڈسٹری اور اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل سمیت تاجر برادری کی سہولت کے لیے نئے معاشی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد کی قیادت ایوان صنعت و تجارت سرگودھا کے صدر خواجہ یاسر قیوم کر رہے تھے، جبکہ ملاقات میں ایم ڈی پیسک مبین الٰہی اور ڈائریکٹر پی بی آئی ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران سرگودھا چیمبر کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سرگودھا کی اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں اس وقت تقریباً 100 صنعتی یونٹس فعال اور پیداوار میں مصروف ہیں، اس لیے یہاں کا صنعتی انفراسٹرکچر مزید بہتر بنایا جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت رواں سال پنجاب کی 23 اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس کی حالت بدلنے کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کا بڑا پروگرام شروع کر رہی ہے، جس سے سرگودھا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

صنعتکاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حکومت اکتوبر میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے 300 ارب روپے کی آسان قرضہ اسکیم متعارف کروا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کاروباری برادری کو 10 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، جبکہ اربوں روپے کے دیگر بڑے قرضے انتہائی کم مارک اپ پر فراہم کیے جائیں گے۔

چوہدری شافع حسین نے تاجروں اور صنعتکاروں کو واضح الفاظ میں کہا کہ "اگر کوئی بھی سرکاری یا نجی ادارہ صنعتکاروں کو بلاوجہ تنگ یا ہراساں کرے گا، تو میں بطور وزیرِ صنعت خود اپنے صنعتکاروں اور تاجر برادری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں گا۔”

صدر سرگودھا چیمبر نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ سرگودھا چیمبر اگلے ماہ اسپین اور جنوبی افریقہ میں "مینگو فیسٹیول” کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ پاکستانی آموں کو بین الاقوامی منڈیوں میں بھرپور طریقے سے متعارف کروایا جا سکے۔

صوبائی وزیر نے سرگودھا چیمبر کی اس برآمدی کاوش کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.