فرانس میں ہیٹ ویو، لوگ اے سی اور پنکھے خریدنے کے لیے لڑ پڑے

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

فرانس میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ستائے لوگ سپر مارکیٹس میں اے سی اور پنکھے خریدنے کے لیے لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فرانس میں شدید گرمی کے باعث 2 جولائی کو لِڈل فرانس (Lidl France) کی جانب سے پنکھوں اور پور ٹیبل اے سی یونٹس پر دی جانے والی رعایتی سیل نے کئی اسٹورز، بالخصوص پیرس کے آس پاس افراتفری کے مناظر پیدا کر دیے۔

پیرس کے 14ویں ارونڈیسمنے (arrondissement) کے ایک اسٹور پر لوگ آدھی رات کے قریب ہی قطاروں میں کھڑے ہونا شروع ہو گئے تھے۔

اسٹور کھلنے کے وقت تک ہجوم 300 سے 400 افراد تک پہنچ چکا تھا، ور سارا اسٹاک 30 سے 60 منٹوں میں فروخت ہو گیا

اسٹور کے اندر دھکم پیل، لوگوں کے گرنے اور بھگدڑ مچنے کے بعد پولیس اور فائر فائٹرز کو بلانا پڑ گیا۔ ایک گاہک نے پیپر اسپرے (مرچوں والے اسپرے) کا استعمال کیا، س سے ایک 12 سالہ بچے سمیت آٹھ افراد متاثر ہوئے۔

اسی طرح کے واقعات نانتیغ (Nanterre)، اوبرویلیے (Aubervilliers)، پیرس 19e، لیوالوا-پیغے (Levallois-Perret)، سیوراں (Sevran)، لائی-لے-روز (L’Haÿ-les-Roses) اور ویلنتوں (Valenton) میں بھی رپورٹ ہوئے جہاں ویڈیوز میں زبردستی دروازے کھولتے، لڑائی جھگڑے، ہجوم کا دباؤ اور اسٹورز کی عارضی بندش دیکھی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.