پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان، صرف 4 دن باقی

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

اسلام آباد (04 جولائی 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس میں 1712 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس میں ملازمت کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف 4 دن باقی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے تمام صوبوں کے نوجوانوں کا کوٹہ شامل ہے اور بھرتیوں میں صرف میرٹ کو بنیاد بنایا جائے گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ سفارش یا غیر قانونی اثر و رسوخ استعمال کرنے والے امیدوار فوری طور پر نااہل قرار دیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے ان کے قریبی علاقوں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اسلام آباد پولیس میں شامل ہوں اور فخر کے ساتھ پاکستان کی خدمت کریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.