جعلی مقابلے میں نوجوانوں کو زخمی کرنے پر ایس ایچ او معطل

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

جعلی مقابلے میں نوجوانوں کو زخمی کرنے کے معاملے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔

کراچی میں عوامی کالونی میں آج صبح پولیس کی فائرنگ سے دو بے گناہ نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہوئی تھی، جس کا فوری نوٹس لیا گیا۔

اعلیٰ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ او عدنان بخاری کو معطل کر دیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق ایس ایچ او عوامی کالونی تھانہ عدنان بخاری نے غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا تھا، ایس ایچ او بجائے اس کے کہ معاملے کو کنٹرول کرتا، اسے مزید بگاڑا۔

ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ایس ایچ او زخمی نوجوانوں کے دوست کو بھی غیر قانونی حراست میں لیا اور نوجوانوں کی فیملی سے بدتمیزی کی۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے جب کہ معاملے پر انکوائری کل رات سے ہی شروع کر دی گئی تھی۔

دریں اثنا جعلی مقابلے میں دونوں نوجوانوں کو زخمی کرنے پر پولیس نے زخمیوں کے والد کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں حارث شیخ اور ذیشان اسد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، یہ اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں زخمی عبدالرزاق کا موقف شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر کسی کام سے جا رہے تھے۔ راستے میں موٹر سائیکل سوار دو پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا۔

زخمی نوجوان کے مطابق ہم گھبرا گئے، اسی دوران اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔ موقع پر جمع ہونے والے لوگوں نے ہمیں ڈاکو سمجھ کر تشدد بھی کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.