سعودی عرب میں فائنل ایگزٹ ویزا نہیں ملے گا اگر یہ معمولی غلطی کری

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

سعودی عرب میں صرف ایک غلطی کرنے پر آپ فائنل ایگزٹ ویزا سے محروم ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ فائنل ایگزٹ ویزا (خروج نہائی) پر سعودی عرب چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کے نام پر کوئی گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے۔

جب تک آپ کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے تب تک آپ کا فائنل ایگزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ گاڑی فروخت کررہے ہیں تو اس کی ملکیت نئے مالک کو منتقل کریں، یہ ابشر یا کسی مجاز کار شو روم کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔

گاڑی کا درست ہونا یعنی دورانیہ گاڑی کا معائنہ اور درست انشورنس ہونا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں اگر آپ کی گاڑی پرانی ہے یا اب سڑک پر چلنے کے قابل نہیں ہے تو اسے رجسٹرڈ اسکریپ یارڈ (تشلیح) کے حوالے کریں، اس کے بعد ابشر کے ذریعے گاڑی کی رجسٹریشن مستقل طور پر منسوخ کی جاسکتی ہے۔

گاڑی منتقل کرنے یا اسکریپ کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ تمام ٹریفک جرمانے ادا کردیے گئے ہیں، اگر کوئی جرمانہ ادا نہیں کیا گیا تو آپ گاڑی منتقل یا اسکریپ نہیں کرسکتے اور آپ کا فائنل ایگزٹ ویزا کا عمل مکمل نہیں ہوسکے گا۔

جب سسٹم میں آپ کے نام سے گاڑی مکمل طور پر ہٹادی جائے گی تو آپ فائنل ایگزٹ ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.