پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سماجی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ، علی حیدرآبادی اور سمیع رشید کی تصویر شیئر کرکے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’یہ ہمارے سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں ان جاہلوں کو ہماری عوام فالو کرتی ہے، جو بچے ان کو فالو کرتے ہیں، وہ اپنی تربیت کا ستیاناس کررہے ہیں۔‘
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ والدین کو سوچنا ہوگا کہ اپنے بچوں کو ان سے دور رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوبر علی حیدرآبادی نے اہلیہ کو طلاق دینے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ٹک ٹاکر کی علی حیدرآبادی کی اہلیہ نے بھی ان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
رجب بٹ کی بات کی جائے تو وہ بھی حوالات کی سیر کرکے آچکے ہیں جبکہ اہلیہ سے ان کے جھگڑے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔



