ٹاپ لیول کا کوئی کرکٹر نہیں، زبردستی اے کیٹیگری نہیں دے سکتے، عاقب جاوید

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پی سی بی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹاپ لیول کا کوئی کرکٹر نہیں زبردستی کسی کو ’اے کیٹیگری‘ نہیں دے سکتے۔

اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم ہوم گراؤنڈ پر جیتنا بھول گئے تھے، میرے فارمولے کی وجہ سے پاکستان چار ٹیست جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگز کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے سال میں ٹیسٹ میچز 5 سے 6، ون ڈے 8 سے 10 اور ٹی 20 35 سے زائد کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد پلیئر تین لیگز لازمی کھیلتا ہے جس کے 40 میچز ہوگئے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ جو ایک بندہ سارا سال 90 میچ ٹی 20 کھیلتا ہے، فرسٹ کلاس کا ایک میچ بھی نہیں کھیلے گا تو دو سال بعد آپ کی کرکٹ کدھر شفٹ ہوگی، ریڈ بال کرکٹ کھیل ہی نہیں رہے تو آپ کی کارکردگی کیسے بہتر ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.