سوات میں گھر کی چھت پر صندوق سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں تیرنگ شموزی کے رہائشی بچے تین روز سے لاپتا تھے۔
پولیس کے مطابق عبدالرشید اور احمد خان سگے بھائی تھے۔
پولیس نے بچوں کی لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ بچے گھر میں ہی کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئے تھے۔
گزشتہ سال کراچی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے خاتون کی تشددزدہ لاش ملی تھی، پولیس نے کہا تھا کہ عمر رسیدہ نامعلوم خاتون کی لاش2روز پرانی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کےچہرےپرتشددکےنشانات بھی ہیں تاہم لاش کی شناخت نہ ہوسکی، مقتولہ کے ورثا بھی سامنے نہیں آئے، اب نادرا ریکارڈ سے لاش کی شناخت کریں گے۔



