کراچی میں میاں بیوی کی صلح کرانے آئی خاتون فائرنگ سے جاں بحق

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میاں اور بیوی کی صلح کروانے والی خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کا بتانا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے لڑکی کی خالہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کھڈا مارکیٹ فلیٹ میں عمران نامی شخص کا بیوی کے ساتھ جھگڑا جاری تھا، لڑکے کی خالہ اور ساس نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی کے مطابق خاتون کو جھگڑا چھڑانے کے دوران گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔مقتولہ کی شناخت 40 سالہ حمیرہ کے نام سے کی گئی ہے.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ادھر سہراب گوٹھ میں آصف اسکوائر انڈس پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہوئے جن کی لاشیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ پولیس شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.