جمعہ کی چھٹی! سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آ گئی

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پشاور(4 جولائی 2026): پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے جمعہ کے روز ہونے والی ہفتہ وار تعطیل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب جمعہ کے دن پیسکو کے تمام دفاتر مقررہ اوقات کار کے مطابق مکمل طور پر کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز تمام فارمیشنز اور ذیلی دفاتر میں عملے کی حاضری معمول کے مطابق ہوگی اور دفتری امور بھی عام دنوں کی طرح انجام دیے جائیں گے۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو باقاعدہ ورکنگ ڈے قرار دینے کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس سلسلے میں متعلقہ اعلیٰ افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.